کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا لاہور چرچ دھماکے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

Lahore Blasts

Lahore Blasts

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا سانحہ یوحنا آباد لاہور پر 3روزہ سوگ کا اعلان ۔مرکزی چیئر مین نعیم الزماں کھو کھر نے ایک بیان میں لاہور یوحنا آباد چرچز پر دھماکے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے انسانیت سوز واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی پاکستانی قوم میں تفرقہ ڈالنے کی سازش قرار دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم الزماں کھو کھر نے کہاکہ ہم نے مسیحی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کی جانب سے ملنے والی تھریٹ اور حفاظتی انتظامات سے مسلسل دھائی دیتے رہے ہیں مگر نہ ہماری دھائی پر وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومتوں نے اب تک کوئی موثر حفاظتی انتظامات کئے انہوں نے سانحہ لاہور کا ذمہ درا وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ سانحہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری مستعفی ہوجائیں نعیم الزماں کھو کھر نے مسیحی عوام سے اپیل کی ہے کہ سانحہ پر اپنی جذبات کو قابو میں رکھیں اور متحد رہ کر حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم الزماں کھو کھر نے سانحہ پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ او رافسوس کا اظہار کرتے ہوئے محرومین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔