کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان نے ملک بھر سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا
Posted on October 1, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے تمام اقلیتوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔چیئر مین نعیم کھو کھر نے اس حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں جہاں جہاں اکثریتی مسیحی آبادیاں ہیں وہاں کے مکین ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے ملک بھر کی اقلیتی آبادیوں کو تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کی خاطر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
نعیم کھوکھر نے مزید کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر کی اقلیتی آبادیاں صحت ،تعلیم اور صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات اور تعمیر و ترقی کے مسائل کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں جن کے حل کے نام پر تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے اقلیتوں کو استعمال کرتی رہیں ہیں اور اپنا مفاد پورا ہونے کے بعد انہیں بھول جاتی ہیں ۔نعیم کھوکھر نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کی جانب سے یونس گل کی سربراہی میں ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو کہ ملک بھر سے اقلیتی عوام سے موصول ہونے والی تجاویز پر مبنی رپورٹ تیار کرے گی جس کی روشنی میں ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے بعد ازاں اجلاس میں پشاور چرچ اور قصہ خوانی بازار دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com