کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے لاہور کے واہگہ بارڈ پر خود کش حملے میں 60 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے نعیم کھو کھر نے دہشت گردی کی کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ واہگہ بارڈ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے نعیم کھوکھر نے کہا کہ عالمی سطح پر تبدیل ہوتے ہوئے حالات کے پیش نظر پوری دنیا میں پاکستان تنہا ملک نظر آرہا ہے جو کہ بد ترین دہشت گردی کا شکار ہے لیکن ارباب اختیار اب بھی ملک کی سلامتی پالیسی پر غور کرنے کے لئے تیار نظر نہیں آرہے ہیں
انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے وفاق نے دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بنا نے کے لئے موثر اقدامات اور ہائی الرٹ جاری کردیا ہے مگر پھر بھی سخت اقدامات نہ کرنا پنجاب حکومت کی مبینہ غفلت اور نااہلی ہے۔ کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھرنے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ واہگہ بارڈ سانحہ کے شہیدوں کو 50 لاکھ فی کس ماوضہ ادا کیا جائے اور ذخمیوں کی بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔