کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا گورنر سندھ جسٹس (ریٹائرڈ ) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس۔

چیئرمین نعیم کھو کھر نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بطور چیف جسٹس مرحوم سعید الزماں صدیقی نے شاندار خدمات انجام دی انہوں نے کہاکہ مرحوم بااصول شخصیت اور عدل و انصاف کے پیکر تھے۔

انتقال سے معاشرہ ایک باہمت اور اصول پسند انسان سے محروم ہوگیا ان کی رحلت سے جو خلاف معاشرے میں پیدا ہوا اسے مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا۔

کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر کا کرسچن کمیونٹی کی جانب سے سعید الزماں صدیقی کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹر ی