کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ مظلوم کشمیری عوام پر مظالم بند کرکے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کرکے کشمیری عوام کو اُن کا حق رائے دہی دیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ دفاع وطن کے لئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ اور دشمن کی جارحیت کے مقابلے کے لئے تیار ہے۔
نعیم کھو کھر نے کہاکہ ملک بھر میں بسنے والی اقلیتی عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی بھارت نے اگر جنگ مسلط کرنے کی غلطی کی تو شکست بھارت کا مقدر بنے گی۔
نعیم کھوکھر نے تمام سیاسی و مذہبی قائدین سے بھی اپیل کی کہ وہ تمام تر سیاسی و گروہی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہو جائیں۔