کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا سانحہ حیات آباد پشاور امام بارگاہ دھماکے کی مذمت سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہاکہ عبادت گاہوں پر حمہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ عبادت میں مصروف لوگوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں نعیم کھو کھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور اُن کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہاکہ معصوم لوگوں کے خون سے اپنے عزائم پورا کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو قوم متحد ہوکر شکست دیگی انہوں نے کہاکہ مذاہب ،و نسل اور زبان سے بالا تر ہوکر دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہوجائے اور دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے اپنے افواج کا بھر پور ساتھ دے۔