کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا شکارپور امام بارگاہ میں بم دھماکے کی مذمت

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے شکار پور امام بارگاہ میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے درسگاہوں اور عبادت گاہوں میں دہشت گردی کے واقعات کو دہش گردی کی بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد اپنے گھنائونے عزائم کی تکمیل کے لئے معصوم انسانی جانوں سے کھیل رہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

نعیم کھو کھر نے کہاکہ شکار پور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری مسیحی قوم سخت رنجیدہ اور اپنے مسلمان بھائیوں کے غم میں بر ابر کی شریک ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر اور اُن کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور عبادت گاہوں اور درسگاہوں سمیت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے موثر حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔