مسیحی نوجوان اقبال کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ 6 فروری کو کیا جائیگا

Lahore

Lahore

لاہور : مسیحی نواجوان اقبال کو گزشتہ دنوں اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کے اصل قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی مقتول اقبال مسیح کے ورثاء کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ،للیانی کی گلط تفتیش پر6فروری بروز جمعة المبارک دن ایک بجے نشترکالونی میٹروکراسنگ پر احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے۔

جس کی قیادت پاکستان کرسچن نیشنل اپرٹی کے سینئروائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل کرینگے،جبکہ ایم اے تبسم(مرکزی صدر کالمسٹ کونسل آف پاکستان)، اعجازبھٹی(صدرانجمن تاجران یوحنا آباد)،ڈاکٹرنائیلہ نزیر،اقبال کھوکھر ودیگر سیاسی وسماجی کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کریگی۔