عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کا انتخاب کرلیا گیا

Pope

Pope

رومن کیتھولک(جیوڈیسک)رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کا انتخاب کرلیا گیا۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے جارج ماریو اب نئے پوپ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ روم میں سیسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں نکلا تو وہاں موجود ہزاروں افراد نے خوشی سے نعرے لگائے ۔

چمنی سے سفید دھواں نکلنے کا مطلب تھا کہ رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کا انتخاب کرلیا گیا ہے ۔ نئے پوپ جارج ماریو ارجنٹیناسے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں پوپ فرانسس کا خطاب دیا گیا ہے۔

تاہم پوپ کے انتخاب کا جہاں خیر مقدم کیا وہیں اسے کچھ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے مذہبی پیشواں نے پاپ کے چنا کے طریقہ کار پر اعترازض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہوتا اگر پوپ کا تعلق اسپین سے ہوتا۔

میڈرڈ کے مذہبی پیشواں کا کہنا ہے کہ پوپ کے انتخاب کا عمل کسی طرح شفاف نہیں تھا۔ انتخاب میں وہی ہوا جس کا ہمیں پہلے سے یقین تھا۔ پوپ کے انتخاب پر بان کی مون سمیت امریکہ، جرمنی ، فرانس،اٹلی، برطانیہ اور دیگر ممالک میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔