واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے کرسمس کے موقع پر اپنے خطاب میں قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ بہت جلد افغانستان سے امریکی فوجی بھی اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔
کرسمس کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں صدر اوباما اور فرسٹ لیڈی مشل اوباما کا کہنا تھا کہ بس چند دنوں کی بات اور ہے جب افغانستان میں ان کا جنگی مشن ختم ہوجائے گا اور وہاں ڈیوٹی انجام دینے والے امریکی فوجی اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج وہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں منارہے ہیں تو اس کی وجہ یہ کہ ان کے فوجیوں نے فرائض کے لیے اپنے اہل خانہ کو خیرباد کہا اور خوشیوں کے بہت سے موقعوں کو گنوایا۔