کرسمس: سکیورٹی کیلئے گرجا گھروں کی 3 کیٹیگریز میں تقسیم

Security

Security

لاہور (جیوڈیسک) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی طرف سے کرسمس ڈے کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں، تمام گرجا گھروں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کرسمس ڈے کے موقع پر 25 دسمبر کو شہر میں منعقد ہونے والی تقریبات اور گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے 6 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز اور 83 انسپکٹرز سمیت 5 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بشپ آف لاہور کے ہمراہ 12 رکنی وفد کے ساتھ کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر حیدر اشرف نے کہا کہ ہمارے نزدیک تمام مذاہب یکساں حیثیت کے حامل ہیں۔ بشپ آف لاہور عرفان جمیل نے کہا کہ ہم ہر موقع پر لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔