چین (اصل میڈیا ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے سو دن کی بندش کے بعد فرانس اور اسپین کے مابین اتوار سے ٹرانزٹ ٹریفک کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہےکہ دنیا بھر میں کوڈ 19 کے ساتھ انفیکشن کی روزانہ شرح میں غیرمعمولی ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 183020 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت کی یومیہ رپورٹ کے مطابق کرونا نے نئے کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ شمالی اور جنوبی امریکا میں ہوا جہاں 116،000 سے زیادہ نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔
عالمی ادارے کا کہنا ہےکہ مجموعی طور پر عالمی سطح پر کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جب کہ 461،000 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ ایک ہی دن میں پچھلا ریکارڈ اضافہ18 جون کو دیکھا گیا جب کرونا کے ایک دن میں 181232 کیسز سامنے آئے تھے۔
اتوار کے روز فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اے ایف پی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر میں چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 465،300 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اس وباء کے آغاز کے بعد سے 196 ممالک اور خطوں میں 88لاکھ ، 90،310 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مریضوں کی 3636اموات ہوئیں جبکہ ایک لاکھ 47 ہزار 821 نئے کیسز سامنے آئے۔ برازیل 1022 ، میکسیکو 387 اور امریکا میں 386 افراد ہلاک ہوگئے۔