چک ہیگل کی وزیراعظم کیساتھ ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی: اعزاز احمد

Azaz Ahmed

Azaz Ahmed

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے درمیان ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پاکستان میں ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چک ہیگل نے یقین دلایا کہ امریکی انتظامیہ اس معاملے پر کانگریس کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے نیٹو سپلائی کھولنے کی اہمیت پر زور دیا اور معاونت فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔