چک پیرانہ پی ایس او ڈپو کے ٹینکی ڈرائیوروں کی ہڑتال،احتجاج روڈ بلاک کر دی
Posted on April 3, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی(محمد بلال احمدبٹ)چک پیرانہ پی ایس او ڈپو کے ٹینکی ڈرائیوروں کی ہڑتال،احتجاج روڈ بلاک کر دی،پندرہ سو سے زائد ٹینکی ڈرائیوروں نے پی ایس او ڈپو کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
ٹینکی ڈرائیوروں کا مطالبہ کیا تھا کہ پی ایس او کی انتظامیہ نے80ماڈل کی گاڑیوں میں شیل کی سپلائی روک دی تھی،جس سے ہمارے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے،اگر پندرہ سو ٹینکی ڈرائیور تیل کی سپلائی نہیںکرتے تھے۔
اس سے دس ہزار خاندان متاثر ہونگے اس موقع پر ٹینکی ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ اگر پی ایس او انتظامیہ نے ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو ہمارا احتجاج کا دائرہ کار،ضلع منڈی بہائو الدین ضلع جہلم گجرات سے وسیع ہو کر پورے پنجاب تک پھیل جائے گا،جس کی ذمہ دار صرف اور صرف پی ایس او انتظامیہ ہو گئی۔