چونیاں کے نواحی علاقہ چھانگا مانگا میں مبینہ پولیس تشدد سے 25 سالہ محنت کش جاں بحق، پولیس نے 5 روز قبل نوجوان کو چوری کے شبہ میں گرفتار کیا تھا ،لواحقین نے تھا نہ چھانگا مانگا کے سامنے احتجاج کیا، ایس ایچ او اور سب انسپکٹر گرفتار۔ چھانگا مانگا تھانہ میں پولیس کے وحشیانہ تشدد سے محنت کش 25 سالہ فرمان جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقتول کی لاش کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کو 5روز قبل نواحی گاں بھوئے آصل سے چوری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا، ورثا نے الزام لگایا ہے کہ نوجوان کو تھانہ چھانگا مانگاپولیس نے وحشیانہ تشدد کر کے ہلاک کیا ہے، لواحقین نے لاش نہ ملنے اور ذمہ دران کے خلاف کارروائی نہ پر تین گھنٹے تک احتجاج کیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن شاہد حفیظ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ پولیس نے ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا نذیر ڈوگر اور سب انسپکٹر محمد علی سمیت 8 اہلکاروں کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کی ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیاہے۔