چونیاں (جیوڈیسک) گنے کی عدم ادائیگیوں کے خلاف کاشتکاروں نے چھانگا مانگا روڈ پر مظاہرہ اور دھرنا دیا جس وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کاشت کاروں کے دھرنے کی وجہ سے چھانگا مانگا روڈ پر 5 گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی اور سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، کاشتکاروں کیساتھ وکلاء نے بھی اظہار یک جہتی کے طورپرتحصیل بار کا عدالتی بائی کاٹ کیا۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما سردار اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 3 سال سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس وجہ سے کسان مالی مشکلات کا شکار ہیں، اس موقع پرسابق صدر بار ملک جمیل کلس نے کہا کہکسانوں کے ساتھ ہیں۔