پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کوہاٹی گیٹ چرچ میں دھماکے مذکرات کے خلاف سازش بھی ہو سکتے ہیں، کوہاٹی گیٹ چرچ کے دورے کے بعد ذرائع سے گفتگو میں وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا ساری دینا جانتی ہے کہ دہشت گردی کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ چرچ میں دھماکے مذاکرات کے خلاف سازش ہوں تاہم حکومت دہشت گردی کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اقلتی برداری کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آل پارٹیز کانفرس میں وفاقی حکومت کو مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے اب بھی وفاقی حکومت کی ڈائریکشن پر چلیں گے۔