چرچ دھماکے کی تفتیش کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

Peshawar Police

Peshawar Police

پشاور (جیوڈیسک) کوہاٹی چرچ دھماکے کی تفتیش کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جائے وقوعہ سے دستی بم اور دو پستول بھی برآمد کر لئے گئے۔

پشاور میں کوہاٹی چرچ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، چار رکنی جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم واقعے کی انکوائری کر رہی ہے۔ تفتیشی ٹیم کے ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقوں سے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جائے وقوعہ سے دستی بم اور دو پستول بھی ملے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کی ابتدائی تحقیق کے مطابق حملہ آور غیر ملکی نہیں تھے۔اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں اور مثبت پیش رفت متوقع ہے۔