کوئٹہ (جیوڈیسک) آئی جی بلوچستان نے کہا ہے کہ چرچ پر تین دہشتگردوں نے حملہ کیا، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چرچ کو تین افراد نے ریکی کے بعد اپنا نشانہ بنایا، سکیورٹٰی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آور گیٹ پر مارا گیا۔
دوسرے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا اور اس نے خود کو احاطے میں دھماکے سے اڑا لیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو دعائیہ تقریب میں جانے سے روکنا ہمارا مقصد تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے دہشگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام بنا سکے اگر وہ تقریب والی جگہ پر پہنچ جاتے تو زیادہ جانی نقصان ہو سکتا تھا۔