گرجا گھروں میں دھماکے قابل مذمت، ہر مذہب کے لوگ پاکستان کی جان ہیں۔ علماء تحریک اہلسنت پاکستان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) یوحنا آباد لاہور میں گرجا گھروں میں بم دھماکوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر چیئر مین تحریک اہلسنت پاکستان سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد فیض رسول رضوی نے شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں تمام پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ ہے ہر مذہب کے لوگ پاکستان کی عزت اور جان ہیں پاک فوج کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کے جواب میں معصوم لوگوں کا خون بہانا انتہائی شرمناک فعل ہے۔

صاحبزادہ پیر محمد فیض رسول رضوی نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنائیں اس موقع پر مرکزی نائب صدر تحریک اہلسنت پاکستان مولانا محمد باغ علی رضوی ،مرکزی صدر تحریک اہلسنت پاکستان پیر سید اقبال شاہ،چیف کنوینر سید محمد ارشد علی القادری ،جنرل سیکریٹری مفتی محمد یونس رضوی نے کہاکہ غیر مسلم قوتیں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دہشت گردی جیسے واقعات رونماء اور پاکستان میں امن پارہ پارہ کرنے کے لئے پر تول رہی ہیں۔

مگر عالم اسلام متحد ہوکر ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں گے علماء اکرام نے لاہور یوحنا آباد میں دو خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں مگر پاک افواج کی حکمت عملی نے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ مثالی ہے انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے جن کو قابو کرنے کے لئے حکومت وقت اور پاک فوج کو مل کر ملک بھر میں ضرب عضب جیسا آپریشن وقت کرنا چاہیئے جو وقت کی ضروت ہے۔