لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گرجا گھروں پر حملے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے احتجاج کیا ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں مسیحی برادری نے واقعہ کیخلاف نعرہ بازی کی اور گرجا گھروں کی حفاظت یقینی بنانے اور واقعے میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ کراچی میں حسن سکوائر کے علاقے عیسیٰ نگری میں مسیحی برادری سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین نے سڑکوں پر نکل ٹائر جلائے اور ٹریفک معطل کر دی۔
یاسین آباد میں بھی مسیحی برادری نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ سیالکوٹ میں بھی مسیحی برادری نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعے درج تھے۔ غصے میں بپھرے لوگوں نے ٹائر جلا کر ٹریفک روک دی۔
اس دوران مظاہرین کی شہریوں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوتی رہی۔ مسیحی برداری نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے بھی احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور ننکانہ صاحب سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔