لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پشاور میں گرجا گھر پر حملہ انتہائی افسوس ناک اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، لاہور میں اپٹما کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اقلیتوں پر حملے پاکستانی قوم کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔
قوم کو متحدہ ہو کر ایسی کارروائیوں کو روکنا ہو گا، چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو یورپی یونین سے جی ایس پلس اسٹیٹس دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی، گیس کی سو فیصد بحالی کیلئے بھی ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی، تقریب میں گورنر پنجاب کی موجودگی میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔