پنجاب(جیوڈیسک) اسمبلی کے نومنتخب چونتیس آزاد ارکان نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔آج شام سابق وزیراعلی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ لاہور میں مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق آزاد ارکان کو پارٹی میں لانے کے لئے قائم کمیٹی کے ارکان سے چونتیس نومنتخب آزاد ارکان پنجاب اسمبلی نے رائے ونڈ میں ملاقات کی اور مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقعے پر آزاد ارکان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو مسائل کی دلدل سے صرف مسلم لیگ کی قیادت ہی نکال سکتی ہے۔ کمیٹی کے سنیئر رکن خواجہ احمد حسان نے بتاہا کہ تمام آزاد ارکان غیر مشروط طور پر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
وہاڑی سے نومنتخب آزاد رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال اور اور رکن پنجاب اسمبلی نعیم بھابھا نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی میں شامل ہونے والے چونتیس ارکان اسمبلی آج شام شہباز شرہف سے ملاقات کریں گے۔