اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو ڈرون حملوں سے متعلق قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک شہری کریم خان کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سال 2009 میں میر علی میں ہونے والے ڈرون حملے میں درخواست گزار کے بھائی اور بیٹے کو بے گناہ مارا گیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ کو کارروائی کے لئے درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ عدالت نے سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو ڈرون حملوں میں مارے گئے افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔