سی آئی اے کے تفتیش کے طریقوں سے جارج بش مکمل طور پر آگاہ تھے: ڈک چینی

Dick Cheney

Dick Cheney

نیو یارک (جیوڈیسک) ڈک چینی نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا سینیٹ کی کمیٹی کی یہ باتیں سفید جھوٹ ہیں کہ سی آئی اے سیاست دانوں کو لا علم رکھتے ہوئے اپنے طور پر یہ سب کچھ کر رہی تھی اور یہ کہ صدر بش کو اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر بش کو مکمل طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا سی آئی اے نے عام لوگوں کی زندگیاں بچائیں اور اس پر تنقید کی بجائے اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ تفتیش کے انہی طریقوں سے امریکا کو مزید دہشت گرد حملوں سے بچایا گیا۔