سی آئی اے نے تفتیشی طریقوں سے متعلق سینیٹ کو غلط معلومات دیں

CIA

CIA

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر جارج بش کے زمانے میں سی آئی اے کی طرف سے قیدیوں پر تشدد کے طریقوں کے بارے میں امریکی سینیٹ کو غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں۔
یہ خبر امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے دی ہے اور کہا ہے کہ سی آئی اے نے تفتیش کے اپنے طریقوں کی افادیت ثابت کرنے کیلئے غلط بیانی کی۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ سی آئی اے کے ملک میں ایسے خفیہ مقامات ہیں جہاں قیدیوں پرتشدد کیا جاتا ہے۔

سی آئی اے کے ان خفیہ مقامات کو’بلیک سائٹس‘کہا جاتا ہے،ان بلیک سائٹس پر قیدیوں پر تشدد کے ایسے طریقے استعمال کیے جاتے تھے جن کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا گیا،تشدد کے ان طریقوں میں قیدیوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈبکی لگوانا اورقیدیوں کے سروں کو دیوار سے مارنا بھی شامل ہے۔ سی آئی اے کے تشدد کے پروگرام سے منسلک ایک اہلکارنے اخبار کو بتایا کہ تشدد کے اس پروگرام کے نتائج زیادہ مفید نہیں تھے۔