سی آئی اے افسران خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث

CIA

CIA

واشنگٹن (جیوڈیسک) کئی عہدیدار شامل ہیں، سب کیخلاف کارروائی کی جائے، متاثرہ ملازمین کا مطالبہ امریکی سی آئی اے کے کئی افسران خواتین سمیت ماتحت ملازمین کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں، یہ انکشاف خفیہ ادارے کی ایک دستاویز میں کیا گیا ہے۔

اس کے مطابق سینئر افسران جنسی ہوس، نسلی اختلاف اور ذاتی عناد و دشمنی سے مغلوب ہوکر ادارے میں کام کرنے والے دوسرے لوگوں بالخصوص ماتحت خواتین اور مردوں کے ساتھ غنڈہ گردی کرنے کے علاوہ ان کی تذلیل بھی کرتے ہیں، دستاویز کے مطابق گزشتہ سال سی آئی اے کے اعلیٰ حکام نے ان واقعات میں ملوث 15 ملازمین کے خلاف کارروائی کی، تاہم متاثرہ ماتحت ملازمین نے کہا کہ ان حرکتوں میں متعدد افسران ملوث ہیں۔

اعلیٰ حکام نے محض چند ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جو کافی نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر شریفانہ اور مجرمانہ برتائو کے مرتکب تمام افسران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ جس رپورٹ میں سی آئی اے نے اپنے افسران کی اس ذلت آمیز حرکت کا اعتراف کیا ہے اسے منظر عام پر لایا جائے۔