واشنگٹن (جیوڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنیسٹ نے کہا کہ اہل کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس رپورٹ سے دنیا بھر میں امریکی مفادات کے خلاف تشدد بھڑک سکتا ہے۔
نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کے بعد یہ پہلی دستاویز ہے جس میں القاعدہ کے جنگجوؤں پر دوران تفتیش سی آئی اے کے اذیت کے مبینہ حربوں کے استعمال سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ صدر اوباما بھی اِن حربوں کے استعمال کو نا جائز سمجھتے ہیں۔