سی آئی اے کے شامی باغیوں کو فراہم کردہ ہتھیار چوری‘ بلیک مارکیٹ میں فروخت

Weapons

Weapons

نیویارک (جیوڈیسک) شامی باغیوں کو فراہم کردہ سی آئی اے اور سعودی ہتھیاروں کی چوری کے بعد بلیک مارکیٹ میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی معتدل باغیوں کیلئے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیار مبینہ طورپر اردن کے خفیہ اہلکاروں نے چوری کرکے بلیک مارکیٹ میں فروخت کر دیئے تھے۔

اردن کے خفیہ ادارے کے توسط سے یہ ہتھیار مبینہ طورپر اردن سے شام پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ یہ رپورٹ الجزیرہ ٹیلیویژن اور نیویارک ٹائمز نے مشترک طورپر تیار کی ہے۔

کہا گیا ہے کہ بلیک مارکیٹ میں فروخت کئے گئے ہتھیاروںمیں سے بعض کو عمان کی پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر حملے میں استعمال کیا گیا۔

اس حملے میں دو امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ادھر یونیسیف کے ترجمان نے بتایا شامی قصبے القریہ میں ہفتے کے روز بمباری میں 25 بچے بھی مارے گئے۔ ان کی نعشیں ملبے سے برآمد ہوئی ہیں۔