دمشق (جیوڈیسک)امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے شام کے باغیوں کو اسلحہ فراہم کیا ہے۔ شام اور امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کئے گئے انکشاف میں اخبار نے لکھا ہے کہ باغیوں کی مدد کے لئے اسلحے سے بھرے دو کنٹینرز شام کی طرف روانہ کئے گئے تھے۔
جس میں ہتھیاروں کے علاوہ کمیونیکیشن سسٹم، جدید ترین گاڑیاں اور طبی آلات بھی شامل تھے۔ اسلحے کی اس کھپت نے حالیہ دنوں میں خانہ جنگی کے دوران باغیوں کی بہت مدد کی تھی۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق باغیوں کے حوالے کیا گیا یہ جدید سازوسامان ان کے مقاصد پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔