سی آئی ڈی سندھ نام تبدیل کر کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ رکھ دیا گیا

CID, Sindh

CID, Sindh

کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ کی جاری کئے گئے نوٹی فیکشن کے مطابق سی آئی ڈی سندھ کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ سی آئی ڈی کو پنجاب کی طرز پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا نام دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے اس شعبے کے نام کی تبدیلی کے ساتھ تشکیل نو بھی کی جائے گی۔ جس سے ادارے کی کارکردگی بھی پہلے کے مقابلے میں مزید بہتر ہو گی۔