کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اداکار شہریار منور نے نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی کے نقصانات سے خبردار کرتے ہوئے اسے ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
فلم ‘پرے ہٹ لو’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شہریار منور نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر جس میں انہیں سگریٹ پکڑے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر کی وضاحت دیتے ہوئے شہریار منور نے لکھا کہ خبردار! سگریٹ نوشی بری عادت ہے جس سے میں متاثر ہوچکا ہوں اور امید ہے کہ میں اسے جلدی چھوڑ سکتا ہوں۔
انہوں نے نوجوان نسل کو ہدایت کہ جو لوگ اسے پڑھ رہے ہیں وہ سگریٹ نہ پیئیں، یہ اچھی چیز نہیں ہے۔
شہریار منور نے مزید وضاحت کی کہ کچھ وجوہات کے باعث میرے فوٹوگرافر دوستوں نے کہا کہ یہ تصویر کے لیے یہ پوز لینا بڑے پردے کا تقاضہ ہے۔
تاہم یہی وجہ تھی کہ شہریار منور نے فیصلہ کیا کہ وہ جب بھی سگریٹ پوز والی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے تو وہ ہمیشہ سب کو خبردار کریں گے کہ سگریٹ نوشی جان صحت ہے۔