نیویارک (جیوڈیسک) رافیل نڈال اتوار کو سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامٹ جیتنے کے بعد اب عالمی نمبر دو کے درجے پر پہنچ گئے۔ جبکہ راجر فیڈرر گزشتہ گیارہ سال کی کم ترین درجہ بندی یعنی سات پر موجود ہیں۔ نڈال اب تک بارہ گرینڈ سلیم مقابلے جیت چکے ہیں اور پانچویں درجے تک پہنچنے کے بعد اب واپس دوسرے درجے پر پہنچے ہیں۔
نڈال کے لیے یہ ایک بہترین تبدیلی ہے جو گزشتہ سال کے ومبلڈن کے بعد سات مہینے تک گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے کھیل سے باہر رہے جبکہ دوسری جانب راجر فیڈرر گزشتہ گیارہ سال کی کم ترین درجہ بندی یعنی سات پر پہنچ گئے ہیں۔ نڈال اب یو ایس اوپن میں نمبر دو کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ یو ایس اوپن ٹینس چھبیس اگست کو نیو یارک میں شروع ہو رہی ہے۔