سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فائنل، اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست

Andy Murray

Andy Murray

اوہائیو (جیوڈیسک) ٹائٹل میچ میں ٹاپ سیڈ اینڈی مرے کا مقابلہ کروشیا کے مارن چیلچ سے ہوا۔ نمبر بارہ سیڈ نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برطانوی ٹینس اسٹار کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی۔

دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

مارن چیلچ نے سات پانچ سے کامیابی سمیٹ کر سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وویمنز ایونٹ کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا نے جرمنی کی اینجلک کربر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔