فلم”مردانی” کے گانے کی وڈیو جاری

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بولی ووڈ کی رانی اب پولیس افسر کے روپ میں ایک بار پھر بالی ووڈ فلموں میں اینٹری دینے کو تیار ہیں۔رانی مکھرجی کی نئی ڈرامہ فلم”مردانیـ “کے ٹریلر کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز اور نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔

کوثر منیر کے تحریر کردہ”تم کو نہیں چھوڑوں گی”کے بولوں پر مبنی اس گانے کو سونیدھی چوہان اور وجے پرکاش کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں رانی مکھرجی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔

ہدایتکار پردیپ سرکار کی اس فلم میں رانی مکھرجی ممبئی کرائم برانچ یونٹ کی پولیس افسر شیوانی شیواجی روئیکا کردار نبھارہی ہیں۔رانی مکھرجی کے شوہر ادیتہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں رانی کیساتھ جیسو سین گپتا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ڈرامہ اور ایکشن لیے یہ فلم مردانی یش راج فلمز کے بینر تلے22اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔