فلم “مورٹ ڈیکائی “کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Mortdecal

Mortdecal

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے سپراسٹار جانی ڈیپ کی کامیڈی سے بھرپور ایڈونچر ایکشن فلم”مورٹ ڈیکائی”کاپہلاٹریلر ٹریلر جاری کردیا ہے۔ہدایتکار ڈیوڈ کوئیپ کی اس فلم میں ایک ایسے آرٹ ڈیلرکی کہانی پیش کی گئی ہے جو چوری ہونے والی تاریخی اہمیت کی حامل قیمتی پینٹنگ کی تلاش کرتے ہوئے شدیدجدو جہد میں مصروف ہے۔

برطانوی رائٹر کے ناول سے ماخوذ اس سنسنی خیز ایڈونچر فلم کو کرسٹی ڈیمبروسکی، اینڈریو لیزر اور جانی ڈیپ نے مشترکہ طور پر پرو ڈیوس کیا ہے جس میں مرکزی کردارجانی ڈیپ اورگیو نیتھ پالٹرو نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ایوان میگریگر، پال بیٹینی، اولیویا مین اوراوبرے پلازہ شامل ہیں۔ایکشن، ایڈونچراور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے تنز و مزاح کا تڑکا بھی لگایا ہے جولائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت آئندہ سال6 فروری کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔