سپلا کا احتجاج جاری، سندھ بھر کے کالجز میں تدریسی عمل معطل

Protests

Protests

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ روز کراچی میں اساتذہ پر پولیس تشدد کے خلاف سندھ بھر میں کالجز اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کی جانب سے آج سندھ بھر کے کالجز میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے۔ سپلا کا مطالبہ صوبائی حکومت سے مطالبہ تھا کہ 17 سے 18 اور 18 سے 19 گریڈ کے پروموشنز سمیت، اپ گریڈیشن، الاونس کا اجراء اور زیر التوا مسائل اور مطالبات کے حل کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

گزشتہ روز احتجاج کے دوران پولیس نے اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی کو گرفتار بھی کیا جنھیں بعد ازاں گورنر سندھ کی ہدایت پر رہا کردیا گیا تھا۔