اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 22 نوشہرو فیروز میں دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 22 نوشہرو فیروز میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا برقرار رکھتے ہوئے پی ایس 22 میں دوبارہ گنتی کرانے کے احکامات جاری کر دیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے بہترین حل دے دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے انصاف کے تقاضے پورے کیے۔ عدالت نے پی ایس 22 میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ عبدالستار راج پار نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔