لاہور (جیوڈیسک) لاہور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مبارک علی موسوی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو ہرانے کیلئے رزلٹ نہیں دیا جا رہا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 245ڈیرہ غازی خان میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار خادم حسین بھاری اکثریت سے جیت رہے تھے۔
علاقے کے وڈیروں اور جاگیر داروں کی ایما پر ان کا رزلٹ نہیں دیا جارہا۔علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ اگر ان کے امیدوار کا رزلٹ تبدیل کیاگیا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔