حلقہ علویہ القادریہ کے تحت حضرت فاطمہ کی یوم ولادت کے موقع پر درگاہ شاہ جیلانی پر منعقدہ محفل میلاد سے خواتین مقرر کا خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد برائے خواتین بسلسلہ ظہور نور جناب سیدہ حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہہ کا انعقاد درگاہ شاہ جیلانی حسنین ہال دارالقران میں کیا گیا۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے خواتین مقررین نے کہاکہ سیرت فاطمہ خواتین کے لئے مشعل راہ ہے، شہزادی رسول کی سیرت پر عمل کرکے خواتین معاشرے میں سداھار لاسکتی ہیں اس پر نور محفل میں عالم اسلام کی نامور خواتین ثناء خوان حوریہ سلیم ، سیدہ عنبرین ، سلمیٰ توقیر ، عظمیٰ فرحان ، نیلمہ، انجمن غزالہ شبیر ، فتیحہ اور دیگر نے بارگاہ رسالت ۖ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے محفل مبارکہ میں خواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔