حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام علامہ ظہیر الحسن جیلانی چاندپوری کے مزار پر خواتین کی عظیم الشان محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ کا انعقاد

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کے مزار سے متصل حسنین ہال دارالقران گلشن اقبال میں خواتین کی عظیم الشان محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل میں ملک کی ممتاز و معروف ثناء خوان رسول ۖ حوریہ فہیم ،جویریہ سلیم ،شبانہ اکبر سمیت دیگر نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے محفل سے خطاب کرتے ہوئے خواتین مقررین نے کہاکہ حضور ۖ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیں تو ہم ہر قسم کے بحرانوں اور دنیاوی مصیبتوں سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔

حضور ۖ کی ولادت دنیا انسانیت کے لئے باعث رحمت ہے نبی پاک ۖ کی آمد سے کائنات منور اور چھائے ہوئے اندھیروں کا خاتمہ ہوا اور ہر طرف رنگ و نور کی بہار آگئی خواتین مقررین نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پیارے پیغمبر نبی آخزماں سرور کونین حضرت محمد مصطفیۖ کی تعلیمات پر عمل اور دین اسلام کی پیروی کرنے اور اس کے فروغ کے لئے صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لانے کی تقفیق عطا فرمائے محفل کے اختتام پر روح پرور دعا کی گئی جس میں پاکستان کی ترقی سلامتی اور خوشحالی اور پوری دنیا میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے اور اللہ اور اس کے پیاری رسول ۖ اور اولیاء اکرام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔