بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پا کستان مسلم لیگ نون کے مر کز ی را ہنما امیدوار اسمبلی کر نل وقا ر احمد نو ر نے حلقہ بر نالہ کی بد قسمتی ہے کہ سب سے کر پٹ وزیر کا تعلق بر نا لہ سے ہے ریاستی وسائل کا غلط استعما ل کر کے حلقہ بر نا لہ کے لو گوں کے ضمیر خر ید نے کی کوشش کی جا رہی ہے ،جعلی منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بییو قوف بنا نے کیساتھ سا تھ کمیشن وصول کیا جا رہا ہے سیاسی ٹاوٹوں ،دلا لوں اور حوا ریوں کے ذریعے رات کے اندھیر ے میں بجلی کے پو ل سیاسی رشوت کے طو ر پر دے کر لو گوں سے ووٹ دینے کے حلف لئے جا رہے ہیں۔
جرا ت اور بہادری وراثت میں ملی ہے الیکشن پو ری قوت سے لڑونگا غنڈ ہ گر دی ،بد معاشی اور دھو نس دھا ند لی نہیں کرو نگا ریاستی جبر اور طاقت کا ڈٹ کر مقابلہ کرونگا عوامی حقوق کیلئے ہر محا ذ پر جنگ لڑونگا ان خیا لا ت کااظہا ر انہوں نے کشمیر پر یس کلب بھمبر میں پر ہجوم پر یس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر ہاوسنگ اور اسکا بھا ئی ریاستی وسا ئل کو بے دردی سے لو ٹنے کیسا تھ سا تھ لو گوں کے ضمیر خر یدنے کیلئے سیاسی رشوت کے طو ر پر اپنے حوا ریوں ،ٹاوٹوں اور دلا لو ں میں تقسیم کر رہے ہیں جعلی سکیموں کے نا م پر لو گوں کو بیوقو ف بنا یا جا رہا ہے۔
وزیر مو صوف اور ایڈ منسٹر یٹر ضلع کو نسل ورک آرڈر اپنی جیبوں میں لئے حلقے میں پھر رہے ہیں میں حلقے کی عوام کو مبارک پیش کر تا ہوں جنہوں نے جعلی سکیموں کے ورک آرڈر نہ لیکر وزیر موصوف کو اسکی اوقا ت دیکھا ئی ہے انہوں نے کہا کہ امن اما ن کی ذمہ داری تما م امیدوارا ن پر عائد ہو تی ہے ما حو ل کو خوشگو ار بنا نا ہم سب پر فرض ہے مگر حلقہ ایل اے 5برنا لہ میں را ت کے اندھیرے میں سیاسی رشوت تقسیم نہیں کرنے دینگے کھمبوں کی سیاست کر نیوا لے جان لیں کہ ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈر نے وا لے نہیں ہم نے کسی بھی تر قیا تی کا م کے خلا ف کو ئی بھی حکم امتنا عی نہیں حا صل کیا ہوا۔
ہم ADPکے مطا بق بنائی جا نیوالی تما م سکیموں کے حق میں ہیں انہوں نے کہاکہ مز ید کہا کہ مجھے افسوس ہو تا ہے کہ خطہ کشمیر کا کر پٹ تر ین انسان میر ے حلقے سے منتخب ہوا تھا مو صوف وزیر ہاوسنگ و فز یکل پلا ننگ 6فیصد کمیشن لے کر ورک آرڈر جا ری کرتے ہیں حلقہ ایل اے5میں سیاسی رشوت کا بازار گر م ہے پچھلے 5سا لوں سے چو ہدری پرو یز اشرف کی چٹ کے بغیر اک کھمبا یا میٹر جا ری نہیں ہوا محکمہ بھی اس کر پشن میں شا مل ہے انہوں نے وزیر ہاوسنگ کے بھا ئی چو ہدری ولید اشرف کا ذکر کرتے ہو ئے کہا کہ بڑ ے میاں تو بڑے میاں چھو ٹے میاں سبحان اللہ کے مصارف ہے۔
چو ہدری ولیدا شرف ایڈ منسٹر یٹر ضلع کو نسل ہیں اور تما م ضلع کی تر قیاتی سکیمیں حلقہ ایل اے5ہیں سیاسی رشوت کیلئے استعما ل ہو رہی ہیں اربا ب اختیا ر ان سب کا جا ئزہ لیں انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت نے کرپشن کے تما م ریکارڈ توڑ دئیے ہیں کر نل (ر) وقا ر احمد نو ر نے ایل اے5میں سیاسی سکیموں کی تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہا کہ واٹر سپلا ئی سکیم بر نا لہ ،پیر جما ل واٹر ٹینک سکیم ،رہائشگا ہ ،سب ڈویژ نل آفیسرا ن ،جیل بھمبر کی عما رت پل ملوٹ یو نین کو نسل پیر ڈھنگیا لہ ،کس چناتر سے ملو ٹ 11کلو میٹر روڈ ،مو ئل سے بھوسہ روڈ ان سکیموں میں کروڑوں رو پے کمیشن کی مد میں لئے گئے ہیں جیل کی بلڈ نگ کی تعمیر 9کروڑ سے شروع ہو ئی جسے ریواز کر کے 31کروڑ تک لے جا یا گیا۔
جعلی ٹیو ب ویل لگا ئے گئے محکمہ لو کل گورنمنٹ کے فنڈز کا بے دریغ استعما ل کیا گیا کس چنا تر سے ملو ٹ روڈ پر 12کروڑ 80لا کھ رو پے ضا ئع کئے گئے ان رقوم سے بر نا لہ کے نا لوں پر پلوں کی تعمیر کی جاسکتی تھی انہوں نے کہا کہ 27 کروڈ 30لا کھ کی واٹر سپلا ئی سکیم بر نا لہ کیلئے3کروڑ50لاکھ رو پے ٹو کن منی رکھے گئے جس میں سے وزیر مو صوف نے 1 کروڑ62لا کھ کمیشن کھا لیا جبکہ ما لنی واٹر سپلا ئی سکیم کے واٹر ٹینک کیلئے ٹھیکید ار نے خود سڑ ک بنوائی ہے جبکہ وزیر موصوف نے ٹھیکیدار کی بنوائی ہو ئی رو ڈپر 48لا کھ رو پے کی حکومت سے سکیم منظور کرواکر ساری رقم خود ہڑ پ کر لی سب ڈیژن ہاوسنگ سکیم کیلئے 20لا کھ رو پے کی جگہ لیکر وزیر موصوف نے فر نٹ مین کے ذریعے 20دنوں کے بعد 1کروڑ67لا کھ کی حکومت کو فروخت کر دی۔
جبکہ ملو ٹ پل کی سکیم کیلئے7کروڑ80لا کھ رو پے کا تخمینہ تھا جس کیلئے صرف 50لا کھ رو پے ٹو کن منی رکھے گئے جس میں سے وزیر مو صوف نے 46لا کھ کمیشن وصول کر لیا اور بقیہ 4لا کھ میں ایک تختی لگا لر اگلی حکومت کیلئے مسائل پیدا کر دئیے جسے مقامی افراد نے توڑ دیا اسی طر ح یو نین کو نسل ملو ٹ میں سڑ کوں کی تعمیر کیلئے کشمیر کو نسل سے 3کروڑ 50لا کھ رو پے لئے گئے جس کا ایک فیصد بھی کا م نہ ہوا مو ئل تا بھو سہ روڈکی تعمیر کیلئے3کروڈ70لا کھ رو پے رکھے گئے۔
جس کا ٹھیکہ بھی اپنے بھا ئی کا دیا گیا جو انتہا ئی نا قص تعمیرہو ئی اور اس میں سے بھی وزیر موصوف نے48لا کھ رو پے کمیشن وصول کیا کس چنا تر تا ملوٹ روڈ کی تعمیر کا تخمنہ 9کروڑ سے بڑ ھا کر12کروڑ 80لا کھ کیا گیا جس میں سے76لا کھ موصوف نے کمیشن وصول کر لیا انہوں نے کہا کہ بر نا لہ کے غیور لو گ وزیر مو صوف کی اصلیت کو جا ن چکے ہیں اب کی با ر اس بھگی بلی کو کسی بھی صورت میں عوامی حقوق پر ڈا کہ نہیں ڈا لنے دیا جا ئیگا اور انشااللہ الیکشن عوامی طاقت سے جیتیں گے اور فتح حق اور سچ کی ہو گی۔