راولپنڈی (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر راولپنڈی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا سعید یوسف امسال الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ،مسلم کانفرنس ، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ حلقہ سندھنوتی کی تمام برادریوں اور مسالک نے مولانا سعید یوسف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
جو مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا اور وہ مختلف قسم کے پروپگنڈے کررہے ہیں ،مسلم لیگ (ن) سے آزادکشمیر کی سطح پر تاحال کوئی اتحاد نہیں ہوا جے یو آئی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام آزادکشمیر راولپنڈی کے رہنما مولانا عبدالوحد ، مولانا قیصر ربانی اور مولانا ریاض کشمیری نے جے یوآئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جے یو آئی کے رہنمائوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے حلقہ کی عوام کو مایوس نہیں ،وزیر صحت ہونے کے باوجود اس علاقوں میں کوئی سرکاری ہسپتال نہیں دے سکے اورنہ ہی علاقہ میں کوئی ترقیاتی کام نظر آتے ہیں التبہ الیکشن سے چار ماہ صرف حلقے میں نظر آتے ہیں ،جے یو آئی کے سربراہ مولانا سعید یوسف حلقہ سندھنوتی سے بھرپور انداز میں الیکشن لڑیں گے ،ان کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حالف ہوکر مخالفین نے مختلف قسم کی افواہیں اورپروپگنڈے شروع کررکھے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔