کراچی(جوڈیسک)کراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی درخواستیں نمٹادیں۔سندھ ہائیکورٹ نے در خواستیں نمٹاتے ہو ئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں دخل نہیں دے سکتے۔عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار چاہیں تو سپریم کورٹ یامتعلقہ ٹربیونل سے رجوع کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی امن و امان کیس میں شہرمیں نئی حلقہ بندیوں کا حکم دیا تھا جس پر ایم کیو ایم ،پی پی نے سندھ ہایئی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں ۔نوشہروفیروز کی حلقہ بندی نہ کیے جانے سے متعلق فیصلہ 9 مئی کو سنایا جائے گا۔