حلقہ این اے 256 ، الیکشن ٹربیونل 25 اکتوبر تک فیصلے کا پابند

Election Tribunal

Election Tribunal

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے حلقہ این اے 256 میں نادرا نے ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کر کے اپنی رپورٹ دے دی، اب الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ کرنا ہے جس کے لیے اس کے پاس 25 اکتوبر تک کا وقت ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی دھاندلیوں کی شکایات پر الیکشن ٹریبونلز 1 سو 20 دن کے اندر فیصلے کے پابند ہیں۔این اے 256 میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف شکایات 20 جون کو ٹریبونل کو دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق درخواست کی سماعت شروع ہونے کے بعد ٹریبونل کے 1 سو 20 دن کی مدت 25 اکتوبر کو مکمل ہورہی ہے اور اس سے قبل ٹریبونل کو اپنا فیصلہ دینا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ٹریبونل دھاندلی ثابت ہونے پر پورے حلقے کا انتخاب بھی کالعدم قرار دے سکتا ہے اور مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے احکامات بھی جاری کیے جاسکتے ہیں۔