حلقہ کے مسائل کا خاتمہ سیاست کا مشن ہے ‘عبد المجید خان

Abdul Majid Khan

Abdul Majid Khan

کلور کوٹ (جیوڈیسک) ایم این اے عبد المجید خان خنان خیل نے کہا ہے کہ حلقہ سے بیروزگاری اور دوسرے اہم مسائل کا خاتمہ میری سیاست کا مشن ہے۔ جھوٹ منافقت کی سیاست کا دور اب گزر چکا ہے۔ حلقہ میں ترقیاتی کاموں اور عوام کی بے لوث خدمت کا دور شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے اور حلقہ کے لئے میگا پراجیکٹس لائینگے۔ رکاوٹوں کے باوجود وزیراعظم نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا۔