لاہور: (دنیا نیوز) غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق حلقہ پی پی 150 میں سے 147 پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں کی گنتی دوبارہ مکمل کر لی گئی۔ مسلم لیگ ن کے میاں مرغوب نے دوبارہ کامیابی حاصل کر لی۔ لاہور کے حلقہ پی پی 150 کے 147 پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔
جس میں مسلم لیگ ن کے میاں مرغوب کو تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد سے 300 سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ واضح رہے ضمنی انتخابات میں اس حلقے میں تحریک انصاف کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حلقے میں دوبارہ گنتی کروائی گئی۔