حلقہ پی پی 21میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اور سابق ایم پی ائے ملک تنویر اسلم سیٹھی نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ترقی کی راہیں کھل جائیں گی

بوچھال کلاں : حلقہ پی پی 21میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اور سابق ایم پی ائے ملک تنویر اسلم سیٹھی نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد ترقی کی راہیں کھل جائیں گی قوم کو لوڈ شیڈنگ کے عزاب سے نجات مل جائے گی بوچھال کلاں میں ملک سفیر کی رہائش گاہ پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن انشااللہ بھاری مینڈیٹ سے حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کا کوئی مستقبل نہیں ہے ان کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کا راستہ روکیں اور وہ اپنی ڈیوٹی پوری کر رہے ہیں۔

مگرہتھگنڈوں سے باز آجائیں گے اور عوامی ترقی کو روکنے کی سازش نہیں کریں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کا ووڑ شیر کو ہی کاسٹ کریں تاکہ نواز شریف کے ہاتھ مضبوظ ہوں اور ملک میں بدحالی کا دور ختم ہو اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکے اس تقریب سے ملک سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب مکہ مکرمہ میں ملک تنویر اسلم سے ملاقات کی اس وقت ہی میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ آئندہ ملک تنویر اسلم کی ہی حمایت کی جائے گی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ر ملک اجمل نے کہا کہ ملک سازشوں کی لپیٹ میں ہے اور ہمیں اس وقت میاں نواز شریف کی قیادت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ میاں نواز شریف کا ماضی عوام کے سامنے ہے اس نے ملک کو موٹر وئے دیا ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا غیر ملکیوں کی ہدایت پر لونڈے میاں نواز شریف کا راستہ روکنے کے لئے متحد ہو چکے ہیں اس تقریب سے ملک عظمت جوگی اور دیگر
مقررین نے بھی خطاب کیا۔