ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ممبر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی راہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اس حلقہ کے عوام بہتر جانتے ہیں کہ ہم نے انکی کتنی خدمت کی،35سال سے اقتدار پر قابض رہنے والوں نے اہلیان ٹیکسلا کے بچوں بچیوں کے لئے کچھ نہ کیا، لاکھوں کی آبادی کے لئے صرف ایک گرلز ہائی سکول، میں نے گرلز کالج ریلوے کی زمین پر منظور کرایا وفاقی وزیر داخلہ نے اسے ٹیکسلا سے دورمارگلہ کے مقام پر شفٹ کیا،اس شہر کے باسیوں پر لیگی حکمرانوں نے کونسا پہاڑ نہیں توڑا ، ہم نے خدمت کی سیاست کی پولی ٹیکنکل کالج ،لیبر کمپلکس، جوڈیشنل کمپلکس،عثمان کھٹر گرلز ہائی سکول ،ٹیکسلا گرلز ہائر ایجوکشن سکول، چوک سرائے کالا انڈر پاس،سمیت دیگر عوامی مسائل حل کرائے ،امیدوار برائے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی7عمار صدیق خان نے کہا کہ میرے والد نے اہل علاقہ کی بلاتفریق خدمت کی۔
وہ جب سفر آخرت پر روانہ ہونے لگے تو انھوں نے ہمیں نصیحت کی کہ میری وفات پر دنیا آئے گی کسی کو ناراض نہ کرنا اور اگر ہو سکے تو میرے دوستوں بزرگوں اور ساتھیوں کی اسی طرح خدمت کرنا جس طرح میں کیا کرتا تھااور اب یہ ہمارا مشن ہے کہ اہل حلقہ کی بلا تفریق چوبیس گھنٹے خدمت کی جائے میرے والد محترم(مرحوم) محمد صدیق خان کا فون انکی وفات کے بعد بھی آن ہے انشااللہ آپ لوگون کی شفقت اور مہربانی سے ہم 26ستمبر کو سرخرو ہونگے، ان خیالات کا اظہار انھوں سابقہ نائب ناظم گھیلا خورد راجہ شیراز احمد شیرازی کی رہائش گاہ پر صرافہ برادری سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے میزبان تقریب راجہ شیراز احمد شیرازی، حاجی عمر فاروق عثمانی، اور رشید ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔
جبکہ تقریب میں سردار سید محمد علی شاہ، سید ہاشم شاہ، ممبران میونسل کمیٹی ٹیکسلا ملک محمد پرویز، سرفراز شاہ،سید عترت شاہ، ملک ربنواز، ملک مشتاق، ماسٹر نثار خان، حاجی زاہد رفیق، حاجی ریاض حسین اعوان، شیخ سہیل، ملک علی محمد، ممتاز صراف،راجہ دلشاد، راجہ احتشام عرف چاند گل، سمیت صرافہ برادری کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں ،غلام سرور کان نے کہا کہ ہمارے سیاسی حریف مختلف ہتھکنڈے استعمال کرینگے مگر ہمیں نہ صرف اپنے اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے بلکہ اپنے دوستوں پر بھی مکمل اعتماد ہے وہ مخالفین کی تمام سازشیں ناکام بنا دینگے،26ستمبر کا سورج عمار صدیق خان کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ ،