حلقہ پی پی 150 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دوسرے روز جاری

PP-150

PP-150

لاہور (جیوڈیسک) لاہور حلقہ پی پی 150میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پی پی ایک سو پچاس 150 کے ووٹوں کی گنتی کا عمل تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد کے دیر سے آنے پر ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ گنتی کے عمل کے دوران مسلم لیگ ن کے میاں مرغوب اور تحریک انصاف کے مہر واجد اپنے اپنے پولنگ ایجنٹس کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے کمرہ میں موجود ہیں۔

پہلے روز سات پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کا مرحلہ مکمل ہوا تھا جب کہ 140 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کا عمل باقی ہے۔ ووٹوں کی گنتی آج مکمل نہ ہو سکی تو بدھ کے روز بھی کاروائی جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس لیکر پی پی 150 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم جاری کیا تھا۔